33.2 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومعلاقائی خبریںخیبر پختونخوا کے علاقے بنوں میں پولیس نے چوکی پر دہشتگردوں کا...

خیبر پختونخوا کے علاقے بنوں میں پولیس نے چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنادیا

- Advertisement -

پشاور۔ 22 اپریل (اے پی پی):خیبر پختونخوا کے علاقے بنوں میں پولیس نے چوکی پر دہشتگردوں کے حملے کو ناکام بنا دیا۔سینٹرل پولیس آفس پشاور کے مطابق بنوں میں رات کو پولیس چوکی دھرے پل پر دہشتگردوں نے حملہ کیا، حملہ کرنے والے خارجی دہشت گردوں کی تعداد 18 سے 19 تھی۔پولیس حکام نے بتایا کہ دہشتگرد 8 موٹر سائیکلوں پر آئے جن میں سے 3 دہشتگردوں کو پولیس چوکی کی طرف بڑھتے دیکھا گیا،

دہشتگرد پولیس چوکی کے کیمروں کو نشانہ بنا کر حملہ کرنا چاہتے تھے، پولیس کی کارروائی پر دہشتگردوں نے مختلف اطراف سے چوکی پر فائرنگ شروع کر دی۔حکام کے مطابق پولیس اہلکاروں نے بروقت کارروائی کر کے حملہ ناکام بنا دیا جس کے بعد دہشتگرد فرار ہوگئے۔

- Advertisement -

ترجمان پولیس کے مطابق آئی جی پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے چیک پوسٹ ٹر حملہ ناکام بنانے والے پولیس اہلکاروں کی تعریف کی۔سنٹرل پولیس آفس نے اس کارروائی کو فتنہ الخوارج کے خلاف ایک بڑی کامیابی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ پولیس ہر قیمت پر امن دشمن عناصر کا مقابلہ کرتی رہے گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=585658

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں