خیبر پختونخوا کے نگران صوبائی وزیر آبپاشی نے کہا ہے کہ ایبٹ آباد کو براہ راست موٹروے کے ساتھ لنک دیا جائے

155
ایسوسی ایٹیڈ پریس آف پاکستان

پشاور۔ 12 جنوری (اے پی پی):خیبر پختونخوا کے نگران صوبائی وزیر آبپاشی و مواصلات و تعمیرات احمد جان اور نگران صوبائی وزیر بلدیات دیہی ترقی عامر ندیم دورانی نے کہا ہے کہ وزیراعلی خیبر پختو نخوا کے احکامات کی روشنی میں ایبٹ آباد شہر کو براہ راست موٹروے کے ساتھ لنک دیا جائے۔

شیروان انٹرچینج پر فوری کام شروع کرتے ہوئے ایبٹ آباد کو لنک دینے کے لیے ٹنل کے ذریعے انٹرچینج کے پراسس کو فوری شروع کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے وفاقی حکومت سے درخواست کر رکھی ہے شروان انٹرچینج کو توسیع دیتے ہوئے ایبٹ آباد کے لیے ٹنل کے ذریعے انٹرچینج تعمیر کی جائے جو شہر کے وسط میں آئے جس سے اندروں شہر،ما نسہرہ، نتھیا گلی، مری اور دیگر علاقوں کو بھی لنک ہو جا ئے گا اور شہر کے اندر ٹریفک کا رش بھی نہ ہو گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کمشنر ہاؤس ایبٹ آباد میں این ایچ اے، سی این ڈبلیو،آبپاشی،سوئی گیس، صحت، محکمہ،ٹرانسپورٹ اور جنگلات کے افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں کمشنر ہزارہ ڈویژن سید ظہیر الاسلام، چیئرمین این ایچ، اے سی سی این ڈبلیو، سی ای او واسا،ایس ای آبپاشی، کنزرویٹر فارسٹ،ایڈیشنل سیکرٹری صحت جنرل ریٹائرڈایازسلیم رانا، بریگیڈیر ریٹائرڈ ترمذی، سول سوسائٹی کے ممبران، سیکرٹری آر ٹی اے اور دیگر بھی موجود تھے۔

اجلاس میں ایبٹ آباد بی آر ٹی منصوبے کے حوالے سے سیکرٹری آر ٹی اے عمر ارشد خان نے بریفنگ دی جبکہ ایبٹ آباد میں مختلف برساتی نالوں کے حوالے سے محکمہ آبپاشی کے افسران نے اجلاس میں بریفنگ دی۔صوبائی وزرا ء نے ایم ایس ڈی ایچ کیو کو ہدایت جاری کی کہ شام کی او پی ڈی بند نہ کی جائے جہاں جہاں ڈاکٹرز کی پوسٹیں خالی ہیں اس حوالے سے فوری طور پر پبلک سروس کمیشن کو لکھا جائے اور سٹاف کی کمی کو فوری طور پر حل کرنے کے لیے الیکشن کمیشن سے این او سی لی جائے اور تینوں بڑے ہسپتالوں میں ایف سی پی ایس کے لیے باقاعدہ کیس تیار کیا جا ئے ایم ایس ڈاڈر ومنٹل اینڈ جنرل ہسپتال، بگھڑ منگبی ایچ یواورکو ٹ نجیب بی ایچ یوکو فوری طور پر سٹاف فراہم کیا جائے۔

ایڈیشنل سیکرٹری صحت کو ہدایت کی کہ فوری طور پر ڈاڈمنٹل اینڈ جنرل ہسپتال کو ایکسرے پلانٹ شفٹ کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آبادد کو ایل ار ایچ پشاور سے ہارٹ لنک مشین فوری طور پر شفٹ کی جائے اور رپورٹ پیش کی جائے۔

انہوں نے چیف کنزرویٹر فارسٹ اور ایس ای سی این ڈبلیو کو ہدایت کی کہ سرن ویلی سے کاغان ناران شارٹ کٹ راستہ کی تعمیر پر فوری طور پر کام شروع کیا جائے اس کا سروے لینڈ ایکوزیشن اور دیگر مسائل کو فوری طور پر حل کیے جائیں اور دو ماہ کے اند فارسٹ ڈیپا رئمنٹ اس کی این او سی جا ری کریں۔