23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومقومی خبریںخیبر پختونخوا، بالائی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش...

خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش اور ژالہ باری کا امکان

- Advertisement -

اسلام آباد۔17اپریل (اے پی پی):آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی /جھکڑ چلنےاور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر تیز /موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔ اس دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں گرم رہنے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہا۔ اس دوران بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار

اسلام آباد اور کشمیر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پرژالہ باری بھی ہوئی۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش بالاکوٹ میں 21، مالم جبہ 6، سیدو شریف ایک، گڑھی دوپٹہ 16، مظفر آباد (ایئرپورٹ، سٹی 15)، راولاکوٹ 13، کوٹلی ایک، مری 14، اسلام آباد (سید پور 9، زیرو پوائنٹ 6، بوکرا 4، گولڑہ ایک)، منگلا 9، گوجرانوالہ 8، راولپنڈی (شمس آباد 7، چکلالہ 6، کچہری 4)، حافظ آباد 5، نارووال 3، جہلم، جوہرآباد اور منڈی بہائوالدین میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

- Advertisement -

جمعرات کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق شہید بینظیر آباد میں درجہ حرارت 49 م، سبی، پڈ عیدن، موہنجوداڑو، دادو 47، لاڑکانہ 46، خیر پور،مٹھی اور سکرنڈ میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=583654

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں