خیبر، جمرود پولیس کی کارروائیاں، منشیات و اسلحہ برآمد، 4 ملزمان گرفتار

266
اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل کی کارروائی، شوٹر سمیت پانچ ملزمان گرفتار، اسلحہ ،موٹر سائیکل ومنشیات برآمد

پشاور۔ 08 دسمبر (اے پی پی):ضلع خیبر میں جمرود پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران منشیات و اسلحہ برآمد کرکے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ خیبر پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رائے مظہر اقبال کی قیادت میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

ایس ایچ او جمرود شاہ خالد کی نگرانی میں ایڈیشنل ایس ایچ او زبیر خان کے سربراہی میں انچارج نواب شاہ شہید چوکی بخت منیر نے وزیر ڈھنڈ میں دوران ناکہ بندی مشکوک شخص کے قبضے سے 2 کلوگرام آئس برامد کرکے ملزم ارشاد کو گرفتار کر لیا۔

دوسری کارروائی بھی علاقہ وزیر ڈھنڈ میں کی گئی جہاں پر دوران ناکہ بندی مشتبہ موٹر سائیکل سوار سے دوران تلاشی 1110 ایکٹریسی گولیاں برآمد کرکے ملزم صفت اللہ کو گرفتار کرکے حوالات منتقل کر دیا گیا۔

اے انچارج گل امین نے علاقہ وزیر ڈھنڈ میں دوران گشت مشکوک پیدل شخص کے قبضے سے 4 کلوگرام افیون برآمد کرکے ملزم محمد یوسف کو گرفتار کرکے حوالات منتقل کر دیا۔ رشید خان اسسٹنٹ انچارج آختر منیر چوکی جمرود اڈا نے ناکہ بندی کے دوران مشتبہ شخص سے دوران تلاشی 3 کلوگرام چرس اور ایک عدد پستول برآمد کرکے ملزم منور افغانی کو گرفتار کرکے حوالات منتقل کر دیا۔