خیبرپختونخوا ایمرجنسی ریسکیو سروس (ریسکیو 1122) کے زیراہتمام یوم آزادی کے حوالے سے تقریب منعقد

186
Rescue 1122
Rescue 1122

پشاور۔ 14 اگست (اے پی پی):ریسکیو1122 کے صوبائی ہیڈکوارٹرز پشاور میں یوم آزادی کے حوالے سے تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں ریسکیو1122 خیبر پختونخوا کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر محمد آیاز خان اور ایڈیشنل سیکرٹری ریلیف الطاف حسین نے پرچم کشائی کی۔ ریسکیو1122 کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی اور شاندار مارچ پاس اوٹ کا مظاہرہ کیا۔ تقریب میں بچوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔ س موقع پر ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 ڈاکٹر محمد آیاز خان نے کہا کہ آج تجدید عہد کا دن ہے ہمیں ملک کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ یوم آزادی ہمیں اپنے بزرگوں کی قربانیوں کی یاد دلاتی ہے، عوام الناس کو ریسکیو1122 کے ساتھ اس بات کا عہد کرنا ہوگا کہ ملک کی ترقی کےلیے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے، ریسکیو جوان بھی عہد کرتے ہیں کہ ملک کےلیے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔قریب میں ملک کی ترقی اور سالمیت کےلیے خصوصی دعائیں کی گئیں اور تقریب کے آخر میں ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 نے جشن آزادی کا کیک بھی کاٹا گیا۔