خیبرپختونخوا حکومت اربوں روپے کی روپے کی لاگت سے پشاور بی آر ٹی فیز ٹو شروع کرنے کا فیصلہ

68

پشاور۔ 26 مئی (اے پی پی):خیبرپختونخوا حکومت اربوں روپے کی روپے کی لاگت سے پشاور بی آر ٹی فیز ٹو شروع کرنے کا فیصلہ کر لیاجس کے لئے چین سے مزید بسیں خریدی جائیں گی۔محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات خیبرپختونخوا کے مطابق بی آرٹی فیز 2 کے تحت رنگ روڈ پشاوراور دلہ زاک روڈ پر خصوصی روڈ بنائے جائیگا،فیز 2 منصوبے کے لیے چین سے مزید 50 بسوں کی خریداری پر20 ارب روپے تک لاگت آئے گی ۔

سرکاری حکام کے مطابق خیبر پختونخوا بی آر ٹی فیز ون کے منصوبے میں تاحال دو اہم عمارات کی تعمیر مکمل نہیں ہوسکی ہے ایسے میں صوبائی حکومت نے اگلے مالی سال کے بجٹ میں بی آر ٹی پشاور فیز 2 شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔