پشاور۔ 09 جنوری (اے پی پی):خیبرپختونخوا حکومت نے ائی کیپ انسٹیٹیوٹ کے قیام کیلئے پشاور میں زمین کی منظوری دے دی مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم کے مطابق پشاور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کی ملکیتی زمین واقع فیز سیون حیات آباد پشاور میں 5 کنال کی منظوری دے دی گئی ہے۔ آئی کیپ انتظامیہ فوری طور پر سٹیٹ آف دی آرٹ انسٹیٹیوٹ کے قیام کیلئے کام شروع کرے گی ۔
مشیر خزانہ خیبرپختونخوا نے ایک بیان میں کہا کہ آئی کیپ انتظامیہ کو خیبرپختونخوا میں پہلے کسی نے انسٹیٹیوٹ کے قیام کیلئے زمین نہیں دی وزیراعلی خیبرپختونخوا علی آمین گنڈاپور کی جانب سے آئی کیپ انسٹیٹیوٹ کا قیام خیبرپختونخوا نوجوانوں کیلئے تحفہ ہے اب تک خیبرپختونخوا کے نوجوان چارٹرڈ اکاؤنٹنسی تعلیم کیلئے دوسرے صوبوں اور اسلام آباد جاتے ہیں۔