پشاور۔ 12 ستمبر (اے پی پی):صوبے کے میڈیکل کالجوں میں داخلوں کےلئے ایٹا کے تحت ہونےوالے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان کردیا گیا عذرا ریاض دختر محمد ریاض نے 200 میں سے 198 نمبر لیکر ٹیسٹ میں ٹاپ کیا نتائج کا تناسب 63.50 فیصد رہا 10 ستمبر کو صوبے کے 44 امتحانی مراکز میں بیک وقت ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کےلئے 46 ہزار439 طلبا و طالبات نے رجسٹریشن کی جن میں سے 799 طلبہ غیر حاضر رہے
جبکہ 45ہزار 640 طلبا و طالبات نے ٹیسٹ دیا اسی طرح اس دوران 219 طلبہ کے خلاف یوایف ایم کیسز یا پھر ان کے پیپرز منسوخ قرار دیئے گئے نتائج کے مطابق 110 طلبہ نے 190 نمبروں سے زیادہ نمبر لئے 1094 طلبہ نے 180 سے 189 ، 2085 طلبہ نے 170 تا179 ،2510 طلبہ نے 160 تا169 ، 2743 طلبہ نے 150 تا159 ، 2985 طلبہ نے 140 تا 149 ، 3070 طلبہ نے 130 تا 139 ،3189 طلبہ نے 120 تا 129 ،3577 طلبہ نے 110تا 119 ، 3781طلبہ نے 100 تا 109 اور 3837طلبہ نے 90تا 99 کے درمیان نمبر حاصل کئے جبکہ ٹیسٹ میں 20ہزار سے زائد طلبہ 100 مارکس بھی نہیں لے سکےاس لحاظ سے نتائج کا تناسب 63.50 فیصد رہا عذرا ریاض 198 نمبر لیکر پہلی
، حسیب خان 197 نمبر لیکر دوسری اور منصور خان، شاہ فیصل خان، سید عقیل بادشاہ، عبد الرزاق نے 195 نمبرات لیکر مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی سیف اللہ امتیاز، مقتصد خان ، سیف اللہ خالد ،حلیمہ ، انعم خان اور ثقلین خان کی194مارکس کے ساتھ مشرکہ طور چوتھی پوزیشن آئی یاد رہے کہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں بلیو ٹوتھ ڈیوائس سے نقل کرنے پر ایٹا کی مدعیت میں نقل کرنے والے 43طلباء کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی جس میں 419,420 دفعات شامل ہیں امتحانی ہال میں مذکورہ طلباء سے بلیو ٹوتھ ڈیوائس برآمد ہوئی تھیں۔