پشاور۔ 09 دسمبر (اے پی پی):خیبرپختونخوااسمبلی میں وزیراعلیٰ کے مشیر برائے انسدادعنوانی مصدق عباسی کی ناقص کارکردگی پرسوالات اٹھنے لگے۔
پیر کو صوبائی اسمبلی کااجلاس ڈپٹی سپیکر ثریا بی بی کی زیرصدارت شروع ہوا تو تلاوت کلام پا ک کے بعد نکتہ اعتراض پر گفتگوکرتے ہوئے ایم پی اے لائق خان نے کہاکہ آج کرپشن کے خاتمے کا دن پورے ملک میں منایاجارہاہے تورغرضلع میں چھ ماہ کے دوران تین ارب کی کرپشن ہوئی ہے جس کی تفصیلات میرے پاس موجود ہیں یہ اینٹی کرپشن کو دینے کوتیار ہوں صوبائی مشیربرائے اینٹی کرپشن مصدق عباسی جنکاکہناہے کہ انہیں عمران خان نے تعینات کیاہے لیکن نوماہ سے اس نے کوئی ایسا کام نہیں کیاکہ جس سے ان کی بہترکارکردگی نظرآئے دوسری طرف انہوں نے وزیرکے برابر مراعات وسہولیات لی ہیں جبکہ انکاکام زیرو ہے موصوف کواپنی تنخواہ حلال کرنی چاہئے تین ارب کرپشن کیخلاف درخواست دی سکینڈل میں مک مکاتک ہوگیالیکن تین ماہ گزرگئے انکی درخواست پر کوئی عملدرآمدنہیں ہوا اسکے علاوہ ہمارے ضلع میں سی او اینٹی کرپشن زرتاج سرکاری ملازمین کو اپنے دفترمیں نوکروں کی طرح بلاتاہے اورمنتھلی کی ڈیمانڈکرتاہے