خیبرپختونخواہ میں احساس سروے کا اجراءجلد ہونے جا رہا ہے،ڈاکٹر ثانیہ نشتر

94
احساس راشن پروگرام میں کریانہ فروشوں کا8فیصدکمیشن انکم ٹیکس سے مستثنیٰ ہوگا،ڈاکٹرثانیہ نشتر

اسلام آباد ۔ 9 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثا نیہ نشتر نے کہا ہے کہ خیبرپختونخواہ میں احساس سروے کا اجراءجلد ہونے جا رہا ہے۔ سروے کا آغاز مالاکنڈ اور کرک سے ہوگا۔کوروناوبا کے تناظرمیں اس قومی سماجی و معاشی رجسٹری سروے کی اہمیت اور بھی بڑھ گئی ہے۔ اپنے ٹویٹ میں ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ اس سروے ماڈل پرعملدرآمد کرنے میں ہمیں حکومت خیبرپختونخواہ اور ادارہ برائے شماریات پاکستان کی معاونت حاصل ہے۔احساس سروے کی ڈیجیٹل نوعیت کے پیش نظراس پرصحیح عملدرآمد کیلیئے ٹریننگ بہت اہم ہے۔ میں نے گزشتہ روزگورنمنٹ ہائی سکول نمبر1تھانہ مالاکنڈمیں جاری ہفت روزہ ماسٹر ٹرینرزکی سروےٹریننگ کی تکمیل پرماسٹر ٹرینرز سےبات چیت کی۔بہترین تعاون کیلیئے میں ضلعی انتظامیہ اورحکومت خیبرپختونخواہ کی مشکور ہوں۔یہ ماسٹر ٹرینرصوبے بھر میں سروے کے آغازکیلیئے مزید ایک ہزار سپروائزروں اور سروے کے عملہ کو تربیت دیں گے۔سروے کے معیار پر ہماری گہری نظر ہے اور اسی سلسلے میں تربیتی عمل کو خوب سے خوب تر بنانے کیلیئے کئی اہم اقدامات کیئے گئے ہیں۔سروے سے حاصل کردہ کوائف کرونا کے تناظر میں احساس کےبیشتر پروگراموں میں صارفین کی اہلیت جانچنے، احساس کے ون ونڈو اقدام اور احساس کی لائیو رجسٹری کو متحرک بنانےکیلیئے معاون ثابت ہونگے۔ ہم نےخیبر پختونخواہ کے پہلے گھرانے کا احساس ڈیجیٹل سروے انٹرویوکاعمل مکمل کیا ہے، گھر کا سربراہ سیکیورٹی گارڈ تھا اور گھر میں7 افراد تھے۔ سروے کے دوران مالاکنڈ میں مقیم اس گھرانے نے احساس ایمرجنسی کیش کی شفافیت کوسراہااوراطمینان کااظہارکیاکہ سروے کے نتائج بھی قواعدوضوابط کے مطابق استعمال ہونگے۔ مجھے سیکورٹی گارڈ اور انکی اہلیہ سے گفتگو کے دوران یہ جان کر بہت خوشی ہوئی کہ انکی ساری بیٹیاں سکول جاتی ہیں۔ میں نے ان کو لڑکوں اور لڑکیوں کو تعلیم دلوانے کی اہمیت کے بارے میں بتایا اور ان دونوں نے میری بات سے اتفاق کیا۔