29.9 C
Islamabad
پیر, مئی 5, 2025
ہومعلاقائی خبریںدائیوں کے بغیر محفوظ زچگی کا تصور ممکن نہیں،ڈاکٹر امنہ

دائیوں کے بغیر محفوظ زچگی کا تصور ممکن نہیں،ڈاکٹر امنہ

- Advertisement -

سیالکوٹ۔ 05 مئی (اے پی پی):دائیوں کے بغیر محفوظ زچگی کا تصور ممکن نہیں، دائی صرف ایک پیشہ ور نہیں، بلکہ ایک محافظ، مشیر ، رہنما ہوتی ہے جو ماں ، بچے دونوں کی زندگی سنوارنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ دائیوں کی تربیت، حوصلہ افزائی صحت مند نسلوں کی ضامن ہے۔ان خیالات کا اظہار معروف ماہر امراض نسواں ڈاکٹر آمنہ نے دائیوں کے عالمی دن کے موقع پر شریفاں بی بی میموریل ہسپتال کوبے چک میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ عالمی ادارہ صحت کے مطابق تربیت یافتہ دائیوں کی موجودگی سے زچگی کے دوران اموات کی شرح میں نمایاں کمی لائی جا سکتی ہے۔ ڈاکٹر آمنہ نے دائیوں کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ شریفاں بی بی میموریل ہسپتال میں دائیوں کی مسلسل تربیت ، فلاح کے لیے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

- Advertisement -

منعقدہ تقریب میں علاقے کی نرسنگ اور دائی سٹاف کے علاوہ مقامی سماجی رہنماؤں اور خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر تربیتی ویڈیوز، تجرباتی کہانیاں، خدمات انجام دینے والی دائیوں کو اعزازی اسناد بھی پیش کی گئیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=592576

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں