اسلام آباد۔24جنوری (اے پی پی):وزارت منصوبہ بندی ،ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگراموں میں داخلہ ڈویژن کے منصوبوں کےلئے اب تک 3 ارب 48کروڑ 25لاکھ روپے کے فنڈز جاری کیے جن میں سے ایک ارب 22کروڑ 51لاکھ روپے خرچ کئے جا چکے ہیں۔
پلاننگ کمیشن کے اعدادوشمار کے مطابق حکومت نے رواں مالی سال کے دوران اس ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 9 ارب 95 کروڑ روپے سے زیادہ کے فنڈز مختص کیے ہیں جن میں سے 3 ارب 48 کروڑ 25 لاکھ روپے جاری اور 1 ارب 22 کروڑ 51 لاکھ روپے خرچ کیے جاچکے ہیں۔