13.8 C
Islamabad
ہفتہ, مارچ 1, 2025
ہومقومی خبریںنوشہرہ، دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک خود کش دھماکے میں جے یو آئی...

نوشہرہ، دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک خود کش دھماکے میں جے یو آئی (س) کے مرکزی رہنما اور مدرسے کے نائب مہتمم مولانا حامد الحق حقانی سمیت 4 افراد شہید

- Advertisement -

پشاور۔ 28 فروری (اے پی پی):خیبر پختونخوا کے شہر نوشہرہ میں دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے دوران ہونے والے خود کش دھماکے میں جے یو آئی (س) کے مرکزی رہنما اور مدرسے کے نائب مہتمم مولانا حامد الحق حقانی سمیت 4 افراد شہید ہوگئے۔آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمد نے جامعہ حقانیہ کی مسجد میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکے میں 4 افراد جاں بحق ہوئے اور متعدد افراد شدید زخمی ہیں۔

آئی جی نے مزید بتایا کہ حملے کا ہدف جامعہ حقانیہ کے سربراہ مولانا حامد الحق حقانی ہی تھےآئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید اور چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ نے دھماکے میں مولانا حامد الحق کے شہد ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔ڈپٹی کمشنر نوشہرہ کا کہنا ہے مولانا حامد الحق حقانی کے جسد خاکی کو سی ایم ایچ نوشہرہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

- Advertisement -

دریں اثنا مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ واقعے میں مولانا حامد الحق کی شہادت کی تصدیق ہو چکی ہے، مولانا حامد الحق ایک جید عالم دین تھے۔ اسلام کے لئے ان کی بے پناہ خدمات ناقابل فراموش ہیں، مولانا حامد الحق کی شہادت ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=567336

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں