- Advertisement -
واشنگٹن ۔ 18 اپریل (اے پی پی) امریکی تھنک ٹینک آئی ایچ ایس نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ انتہا پسند گروہ داعش کی کمائی اور اس کے زیر قبضہ علاقوں میں آبادی میں تقریباً ایک تہائی کمی واقع ہوئی ہے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی تھنک ٹینک نے کہا ہے کہ مارچ کے اعداد و شمار کے مطابق داعش کو ہونے والی آمدنی 56 ملین ڈالر رہی جبکہ گزشتہ برس کے وسط میں یہ آمدنی 80 ملین ڈالر کے لگ بھگ تھی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=1428
- Advertisement -