دالوں کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پرکمی ریکارڈ ، چائے کی درآمدات میں اضافہ

130
State Bank

اسلام آباد۔8اگست (اے پی پی):ملک میں دالوں کی درآمدات میں گزشتہ مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پرکمی جبکہ چائے کی درآمدات میں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2024 میں دالوں کی درآمدات پر595 ملین ڈالرکازرمبادلہ خرچ ہواجومالی سال 2023 کے مقابلہ میں 26 فیصدزیادہ ہے،مالی سال 2023 میں دالوں کی درآمدات پر748.045 ملین ڈالرکازرمبادلہ خرچ ہواتھا۔

جون میں دالوں کی درآمدات پر30.16 ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواجومئی میں 29.47 ملین ڈالر اورگزشتہ سال جون میں 42.49 ملین ڈالرتھا۔ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2024 میں چائے کی درآمدات پر687.63 ملین ڈالرکازرمبادلہ خرچ ہواجومالی سال 2023 کے مقابلہ میں 39 فیصدزیادہ ہے، مالی سال 2023 میں چائے کی درآمدات پر495.36 ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا۔ جون میں چائے کی درآمدات کاحجم 39.97 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جومئی میں 57 ملین ڈالراورگزشتہ سال جون میں 31.60 ملین ڈالرتھا۔واضح رہے کہ مالی سال 2024 میں اشیاءخوراک کی مجموعی درآمدات کاحجم 7.11 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا ہے جومالی سال 2023 میں 7.96 ارب ڈالرتھا۔