دانش سکولز کا منصوبہ شاندار کامیابی میں بدل گیا ہے اور ہونہار اور قابل طلباء کی کامیابی کو دیکھ کر خوش ہوں،جنہوں نے پڑھائی میں اپنی شناخت بنائی ہے، وزیر اعظم محمد شہباز شریف

205
محمد شہباز شریف
قصور کے عوام نے نواز شریف کے ترقی اور خوشحالی کے ایجنڈے پر اپنی مہر تصدیق ثبت کی ہے، وزیر اعظم شہباز شریف کا ٹویٹ

اسلام آباد۔22جولائی (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ دانش سکولز کا منصوبہ شاندار کامیابی میں بدل گیا ہے اور ہونہار اور قابل طلباء کی کامیابی کو دیکھ کر خوش ہوں،جنہوں نے پڑھائی میں اپنی شناخت بنائی ہے۔ ہفتہ کو اپنے ٹویٹس میں وزیر اعظم نے کہا کہ جس طرح ایک مالی کیلئے اپنے باغ کو ہرا بھرا اور پھل دار دیکھنے سے بڑھ کر اس دنیا میں کوئی خوشی نہیں ہے اسی طرح آج دانش سکول کے ہونہار ، باصلاحیت اور کامیاب طلباء و طالبات کو دیکھ کر میرا دل فی ا لفور اپنے رب کے حضور سربسجود ہو کر اس کا شکر بجا لانے کو کیا ۔ انہوں نے کہا کہ کڑی تنقید کے باوجود جس پودے کو میں نے اپنے ہاتھوں سے ان غریب اور بے سہارا بچوں کی خدمت کیلئے لگایا تھا وہ دانش سکول الحمداللہ آج ایک تن آور درخت بن چکا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ایک ایک طالب علم مجھے میرے اپنے بچوں کی طرح عزیز ہے اور ان کی کامیابی کی دنیا بھر میں دھوم سننے کے لئے میرے کان اسی طرح بے چین تھے جیسے کسی والد کے اپنی اولاد کے لئے ہوتے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ میری قوم کے جن باصلاحیت بچوں کی قسمت میں غربت کے اندھیرے تھے ، میرا ان کے خادم ہونے کے ناطے ان سے وعدہ تھا کہ میں ان کی زندگی میں علم وہنر سے ترقی کی روشنیاں بکھیروں گا٘ ۔ رب کریم کے کرم سے اور متعلقہ حکام کی محنت نے اس دیے کو روشن رکھنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی ، یہ وعدہ وفاء ہوا ۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ قوم کے ایک خادم کے لئے اس سے بڑھ کر خوشی کی بات کیا ہو سکتی ہے ۔
ّّ