دبئی اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز،وکٹوریونا کیچینوک اور جیلینا اوسٹاپینکو کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی

161
9th Benazir Bhutto Shaheed
9th Benazir Bhutto Shaheed

دبئی۔22فروری (اے پی پی):یوکرین کی ٹینس کھلاڑی وکٹوریونا کیچینوک اور ان کی لٹویا کی جوڑی دار جیلینا اوسٹاپینکو پر مشتمل سیکنڈ سیڈڈ جوڑی ڈبلیو ٹی اے دبئی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں اپنی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئی ۔ انہوں نے ویمنز ڈبلز کے دوسرے رائونڈ میں ہنگری کی تیمیا بابوس اور ان کی فرانسیسی جوڑی دار کرسٹینا ملاڈینوک کو شکست دی۔ دبئی میں جاری ڈبلیو ٹی اے ایونٹ میں سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں جس میں شائقین ٹینس کو دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

بدھ کو ایوی ایشن کلب ٹینس سینٹر میں ڈبلیو ٹی اے ایونٹ کے ویمنز ڈبلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میچ میں یوکرین کی ٹینس کھلاڑی وکٹوریونا کیچینوک اور ان کی لٹویا کی جوڑی دار جیلینا اوسٹاپینکو پر مشتمل سیکنڈ سیڈڈ جوڑی نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے سٹریٹ سیٹس میں ٹائی بریک پر 1-6 اور 6-7(4-7)سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔