دبئی تجارتی نمائش ”گلف فوڈ“

104
بین الاقوامی نمائش انٹرسیک دبئی میں شرکت کےلئے بدھ تک درخواستیں جمع کرائی جا سکتی ہیں،ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی

اسلام آباد ۔ 20 نومبر (اے پی پی) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) نے دبئی، متحدہ عرب امارات میں منعقد ہونے والی 5 روزہ عالمی تجارتی نمائش ”گلف فوڈ“ میں شرکت کیلئے 5 دسمبر 2018ءتک درخواستیں طلب کی ہیں۔ اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق عالمی تجارتی نمائش 17 تا 21 فروری 2019ءکو منعقد ہوگی جس میں مشروبات، پروسیسڈ فوڈز، چائے، کافی، ڈیری، کنفیکشنری، آرگینک، فروزن مصنوعات، پیکنگ، لیبلنگ، مشینری و آلات سمیت دیگر مختلف مصنوعات تیار و برآمد کرنے والے ادارے شرکت کے ذریعے اپنی مصنوعات کی نمائش اور کاروباری معاملات طے کر سکیں گے