دبئی حکام کی جانب سے دبئی کا سفر کرنے والے مسافروں کے لئے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری

72

اسلام آباد۔27اکتوبر (اے پی پی):ترجمان پی آئی اے عبد اللہ خان نےکہا ہے کہ دبئی حکام کی جانب سے دبئی کا سفر کرنے والے مسافروں کے لئے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی گئی ہے۔ منگل کو ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دبئی پہنچے والے مسافروں کی جانب سے چغتائی لیبارٹری اور اسلام آباد ڈائیگنازٹک سروس سے کرائے گئے کورونا ٹیسٹ قابل قبول نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حکمنامہ فوری طور پر نافذ العمل ہو گا، وہ لیبارٹریاں جو دبئی حکام کے ساتھ رجسٹر ہیں صرف ان سے کرائے گئے کورونا ٹیسٹ ہی دبئی ائر پورٹ ہر قابل قبول ہوں گے۔ ترجمان نے کہا کہ یہ حکم نامہ پاکستان سے دبئی کی پروازیں آپریٹ کرنے والی تمام ایئر لائنز پر لاگو ہوگا۔