24.4 C
Islamabad
اتوار, مئی 4, 2025
ہومقومی خبریںدبئی میں گلوبل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ ایگزیبیشن 2025 ایکسپو میں پاکستان پویلین...

دبئی میں گلوبل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ ایگزیبیشن 2025 ایکسپو میں پاکستان پویلین کا افتتاح

- Advertisement -

دبئی ۔30اپریل (اے پی پی):دبئی میں جاری گلوبل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ ایگزیبیشن 2025 میں پاکستان پویلین قائم کیا گیا ہے جو کہ عالمی سطح پر ملک کی تعلیم تک رسائی میں ایک اہم سنگ میل ہے۔پویلین کا باضابطہ افتتاح دبئی میں پاکستان کے قونصل جنرل حسین محمد نے کیا۔ ان کے ہمراہ ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیز آف پاکستان (اے پی ایس یو پی) کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبد الرحمن بھی موجود تھے۔اپنے خطاب میں قونصل جنرل حسین محمد نے ایگزیبیشن میں پاکستان کی نجی جامعات کی شرکت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی موجودگی ملک کی بڑھتی ہوئی تعلیمی مہارت اور جدت کی عکاس ہے۔

انہوں نے اے پی ایس یو پی کی قیادت کو خراجِ تحسین پیش کیا اور عالمی فورمز پر پاکستان کی تعلیمی صلاحیت کو اجاگر کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ایگزیبیشن میں پروفیسر ڈاکٹر عبد الرحمن پاکستان کے نجی اعلیٰ تعلیمی شعبے کی نمائندگی کرتے ہوئے 35 رکنی وفد کی قیادت کر رہے ہیں جس میں مختلف جامعات کے وائس چانسلرز اور سینئر تعلیمی رہنما شامل ہیں۔ایگزیبیشن کے دوران متحدہ عرب امارات کے وزیر برائے رواداری و بقائے باہمی شیخ نہیان بن مبارک النہیان نے پاکستان پویلین کا دورہ کیا۔

- Advertisement -

اس موقع پر وزیر یو اے ای کو پروفیسر ڈاکٹر عبدالرحمن نے خوش آمدید کہا اور بریفنگ دی۔ شیخ نہیان نے اس اقدام کو پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعلیمی تعاون کو فروغ دینے کی ایک مثبت پیشرفت قرار دیا اور مستقبل میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے پاکستان پویلین کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پاکستانی تعلیمی وفد کے ارکان سے ملاقات کی۔

انہوں نے وفد کی بھرپور شرکت کو سراہتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ اس قسم کے بین الاقوامی پلیٹ فارمز پاکستان کے تعلیمی شعبے کی صلاحیتوں کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اس موقع پر ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ کونسلر علی زیب خان اور دبئی اور شارجہ کی پاکستان بزنس کونسلز کے نمائندگان بھی موجود تھے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=590548

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں