24.6 C
Islamabad
جمعہ, مئی 9, 2025
ہومعلاقائی خبریںددھوچہ ڈیم پر کام آئندہ 36 دنوں کے اندر اندر شروع کروایا...

ددھوچہ ڈیم پر کام آئندہ 36 دنوں کے اندر اندر شروع کروایا جائے گا، تمام ضروری کاروائی مکمل کی جائے`کمشنر راولپنڈی

- Advertisement -

راولپنڈی 13 ستمبر (اے پی پی):کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے ددھوچہ ڈیم کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں ریونیو ڈیپارٹمنٹ فریش ریٹس کے مطابق لینڈ ایکوزیشن کاسٹ کا اندازہ لگائے جبکہ اریگیشن ڈیپارٹمنٹ ددھوچہ ڈیم کے سول ورک کا فریش ایسٹمیٹ تیار کرے۔

لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ اس منصوبے میں مزید تاخیر اہلیان راولپنڈی کے ساتھ انتہائی زیادتی ہوگی اس لئے ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ تمام متعلقہ محکموں کے لئے ٹائم لائن سیٹ کریں اور آئندہ 36 دن کے اندر اندر اس پر کام شروع کرنے کا ٹارگٹ رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ ہفتے سائٹ وزٹ رکھیں جس میں علاقے کے مقامی لوگوں کو خصوصی طور پر بلایا اور سنا جائے گا نیز انہیں اعتماد میں لیتے ہوئے باور کروانا ہے کہ انہیں ان کی زمینوں کی مناسب ادائیگی کی جائیگی مزید یہ کہ یہ منصوبہ ان کے لئے کس قدر اہمیت کا حامل ہے۔

- Advertisement -

کمشنر آفس راولپنڈی میں منعقدہ اس اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن سید نذارت علی، بر گیڈئر اعجاز قمر کیانی، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ نازیہ سدھن، ایڈیشنل کمشنر ریونیو کنزی مرتضی، ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نبیل سندھو، ایس ڈی او ایرگیشن فرحت عباس اور ایف ڈبلیو او نمائندگان نے شرکت کی۔کمشنر راولپنڈی نے مزید کہا کہ پانی کی قلت ایک عالمی مسئلہ بن چکا ہے اور دنیا بھرکے ممالک اسے کمی کو پورا کر نے کے لئے مختلف طریقوں پر غور کر رہے ہیں۔

پاکستان بھی واٹر کرائسز کے شکار ممالک میں سرفہرست ہے اور ڈیمز کی تعمیر نہ ہونے کی وجہ سے گزشتہ50 سالوں میں یہاں پانی کی فی کس دستیابی میں چار گنا کمی آ چکی ہے۔ اسکے ساتھ ساتھ ڈیمز کی عدم موجودگی کی وجہ سے ہرسال لاکھوں کیوسک بارشی پانی ضائع ہو رہا ہے یا سیلاب کا باعث بن رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے پانی کی کمی کے مسئلے کو اولین تر جیح دیتے ہوئے سمال ڈیمز کی تعمیر پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے اور ددھوچہ ڈیم بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ روات انڈسٹریل سٹیٹ کے قریب واقع ددھوچہ گاؤں میں بننے والے اس ڈیم کی اپروو کاسٹ 6492 ملین تھی جس کا اب فریش اسٹمیٹ لگایا جائے گا۔ اپنی تعمیر کے بعد یہ ڈیم راولپنڈی شہر کے لئے 35 MGD ملین گیلن پر ڈے پانی فراہم کرے گا جس سے گھریلوصارفین بھرپور مستفید ہو سکیں گے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=390209

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں