20.5 C
Islamabad
جمعہ, مئی 9, 2025
ہومتجارتی خبریںدراز پاکستان اور یونین پے انٹرنیشنل کے درمیان ڈیجیٹل ادائیگیوں کے فروغ...

دراز پاکستان اور یونین پے انٹرنیشنل کے درمیان ڈیجیٹل ادائیگیوں کے فروغ کیلئے اشتراک، صارفین یونین پے کارڈز کے ذریعے ادائیگی پر خصوصی رعایت حاصل کر سکیں گے

- Advertisement -

اسلام آباد۔8مئی (اے پی پی):پاکستان کے معروف ای کامرس پلیٹ فارم ’’دراز پاکستان‘‘ نے ڈیجیٹل ادائیگیوں کے عالمی رہنما ’’یونین پے انٹرنیشنل ‘‘ کے ساتھ ایک سٹریٹجک شراکت داری شروع کی ہے جس کا مقصد پاکستان میں محفوظ اور آسان آن لائن لین دین کو فروغ دینا ہے۔ دراز پاکستان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اس اشتراک کے تحت دراز پر خریداری کرنے والے صارفین اب یونین پے کے ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈز کے ذریعے ادائیگی کرنے پر 11فیصد خصوصی رعایت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

یہ رعایت ہفتے کے ساتوں دن دستیاب ہوگی تاکہ نقد رقم کے بغیر خریداری کی حوصلہ افزائی ہو اور صارفین کے تجربے کو بہتر بنایا جا سکے۔یہ اقدام دراز پاکستان کی مالی شمولیت اور ملک میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کی رسائی کو فروغ دینے کے عزم کا حصہ ہے۔ یونین پے انٹرنیشنل کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے دراز اپنے صارفین کو زیادہ آسان، محفوظ اور فائدہ مند خریداری کا تجربہ فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے اور ساتھ ہی ملکی ڈیجیٹل معیشت کے فروغ میں بھی کردار ادا کر رہا ہے۔

- Advertisement -

شراکت داری کے بارے میں بات کرتے ہوئے دراز پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر احسن سایا نے کہا کہ دراز میں ہمارا مستقل مقصد صارفین کی سہولت کو بڑھانا ہے اور اس کے لیے ہم محفوظ اور جدید ادائیگیوں کے حل پیش کرنا ہے۔ یونین پے انٹرنیشنل کے ساتھ ہمارا تعاون پاکستان میں ای کامرس کی ڈیجیٹل تبدیلی کے ہمارے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ شراکت صارفین کو نقد رقم کے متبادل کے طور پر ڈیجیٹل ادائیگیوں کو اپنانے کی مزید ترغیب دے گی۔یونین پے انٹرنیشنل پاکستان کے کنٹری ہیڈ ندیم ہارون نے کہا کہ ہم دراز پاکستان کے ساتھ شراکت پر خوش ہیں تاکہ ای کامرس ادائیگیوں کو مرکزی دھارے میں لایا جا سکے اور یونین پے کارڈ ہولڈرز کو مزید فوائد فراہم کیے جا سکیں۔ یہ شراکت محفوظ، آسان اور فائدہ مند ڈیجیٹل لین دین کے ہمارے عزم کو مضبوط کرتی ہے۔

ہم مل کر کیش لیس ادائیگیوں کو فروغ دینے اور پاکستان کے ای کامرس نظام کی ترقی کو تیز کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔یہ شراکت اس وقت سامنے آئی ہے جب پاکستان میں ای کامرس اور ڈیجیٹل ادائیگیوں کے شعبے تیزی سے ترقی کر رہے ہیں اور صارفین کی جانب سے محفوظ اور آسان آن لائن شاپنگ کے لیے مانگ میں اضافہ ہو رہا ہے۔ صارفین دراز پر خریداری کے دوران یونین پے کو اپنی پسندیدہ ادائیگی کے طریقے کے طور پر منتخب کرکے ہرروز 11 فیصد رعایت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ شرائط و ضوابط لاگو ہیں، زیادہ سے زیادہ رعایت 1,100 روپے تک ہوگی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=594440

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں