دراز پاکستان کا معیاری اور سستی خریداری کے لئے چوائس چینل متعارف

290
دراز پاکستان کا معیاری اور سستی خریداری کے لئے چوائس چینل متعارف

اسلام آباد۔10فروری (اے پی پی):پاکستان کے سب سے بڑے آن لائن مارکیٹ پلیٹ فارم’دراز‘ نے صارفین کے لیے ایک نیا ’چوائس‘ چینل متعارف کرایا ہے جو 3 لاکھ سے زائد معیاری اور کم قیمت اشیاء فراہم کرے گا۔ دراز کی طرف سے جاری بیان کے مطابق سال پہلے’اینی -3‘کے نام سے پیش کیا گیا یہ چینل اب فیشن، روزمرہ ضروریات، بیوٹی و ہیلتھ اور لائف سٹائل سمیت مختلف اقسام کی اشیاء میں مزید وسعت اختیار کر چکا ہے۔

اس کے ذریعے نہ صرف صارفین کو بہترین قیمتوں پر معیاری مصنوعات دستیاب ہوں گی بلکہ تین یا زیادہ اشیاء خریدنے پر مفت ڈیلیوری بھی ملے گی۔ دراز کی یہ پیشکش صارفین کو سستی، معیاری اور آسان خریداری کا موقع فراہم کرتی ہے۔ جدید رجحانات کی حامل اشیاء کے ساتھ اس چینل میں روزمرہ استعمال کی ضروری اشیاء بھی شامل کی جا رہی ہیں جس سے آن لائن گروسری خریداری مزید آسان اور کم خرچ ہو جائے گی۔

چوائس چینل سے خریدی گئی اشیاء 1 سے 3 دن کے اندر ڈیلیور ہو سکتی ہیں جبکہ صارفین کے لیے 14 دن کی آسان اور مفت واپسی کی سہولت بھی دستیاب ہے۔چوائس چینل میں معروف برانڈز کی اشیاء شامل ہیں جن میں شان فوڈز، وائٹل ٹی، ڈیٹول، مائلو، سیریلیک، پیمپرز، فروٹا وائٹلز، نیڈو اور لپٹن جیسی ایف ایم سی جی مصنوعات کے ساتھ ساتھ مے بیلین، پانڈز، ٹریسمے، لکس، گلو اینڈ لوولی، اولیویا اور دیگر بیوٹی و ہیلتھ برانڈز بھی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ صارفین کو لائٹننگ ڈیلز اور ارلی برڈ آفرز جیسی خصوصی رعایتیں بھی فراہم کی جا رہی ہیں جو خریداری کو مزید فائدہ مند بناتی ہیں۔دراز پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر احسان سایاء نے کہا کہ ہم نے چوائس چینل صارفین کو معیاری اور فائدہ مند خریداری کا بہتر تجربہ فراہم کرنے کے لئے متعارف کرایا ہے۔ مفت اور تیز تر ڈیلیوری، سہل واپسی اور بہترین قیمتوں کے ذریعے ہم صارفین کا اعتماد مزید مضبوط بنانا چاہتے ہیں۔ مستقبل میں خریداری کے مواقع مزید بہتر بنا نے کے لئے ہم چوائس کی پیشکش کو مزید وسعت دیں گے۔چوائس چینل کو دراز ایپ پر ہوم پیج اور سرچ فلٹرز کے ذریعے آسانی سے دیکھا جا سکتا ہے جہاں صارفین کو ڈیلیوری کے وقت کی بنیاد پر مصنوعات کی درجہ بندی بھی دستیاب ہوگی تاکہ وہ اپنی ضروریات کے مطابق بہترین انتخاب کر سکیں۔