درجنوں انسانی حقوق کی تنظیموں اور مسلم گروپوں کا بل اینڈ ملندا گیٹس فاﺅنڈیشن کو نریندر مودی کو ایوارڈ دینے کا فیصلہ منسوخ کرنے کا مطالبہ

70
نوشہرہ ، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے ماہر امراض قلب نے سٹینوز والو کی شکایت کے ساتھ کامیاب کارڈیو آپریشن کردیا

نیویارک۔ 19 ستمبر (اے پی پی) انسانی حقوق کی تنظیموں اور مسلم گروپوں نے مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس اور ان کی اہلیہ ملندا گیٹس کی فاﺅنڈیشن کو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو ایوارڈ دینے کے فیصلے کی منسوخی کا مطالبہ کر دیا ہے۔ نریندر مودی کے 5 اگست کو کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے اعلان کے بعد مقبوضہ وادی میں لاک ڈاﺅن، انٹرنیٹ اور مواصلاتی نظام معطل ہے جبکہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت نے بھارتی ریاست آسام میں 19لاکھ بنگالی مسلمانوں کی شہریت ختم کرنے سمیت ایسا شہریت بل منظور کیا ہے جس سے مسلمان تارکین وطن نہیں بلکہ بدھ مت کے پیروکار، مسیحی تارکین وطن مستفید ہوں گے۔