درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے ، قائم مقام میئرپشاور

58

پشاور۔ 31 جنوری (اے پی پی):قائم مقام میئرپشاورمحمد عیسی نے کہا ہے کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ اوراسکی دیکھ بھال ہمارا فرض ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کیپٹل میٹروپولیٹن کے آفس میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کےافتتاح کےموقع پرکیا۔ انہوں نے کہا کہ شجرکاری ہماری زندگی میں بہت ا ہمیت رکھتی ہے ، یہ ہمارے ماحو ل کیلئے بہت ضروری ہے کیونکہ درخت اورپودے آکسیجن پیداکرتے ہیں اورکاربن ڈائی آکسائیڈ گیس کو جذب کرتے ہیں۔ محمد عیسی نے کہا کہ شجرکاری آلودگی کوکم کرنے میں مدد کرتی ہے، شجرکاری ہمارے ارد گرد کے ماحول کو خوبصورت بناتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بحیثیت انسان ہم سب کو شجرکاری میں اپنا کردارادا کرنا چاہیے۔