دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال

40
Rivers and reservoirs

اسلام آباد۔14فروری (اے پی پی):واپڈانے مختلف دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیئے ہیں۔

بدھ کو جاری کر دہ اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 14 ہزار کیوسک اور اخراج 35 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد9 ہزار500 کیوسک اور اخراج9 ہزار500 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 14 ہزارکیوسک اور اخراج 14 ہزار کیوسک،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 4 ہزار800 کیوسک اور اخراج35 ہزار کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 6 ہزار200 کیوسک اور اخراج 1 ہزار 500 کیوسک ہے۔تربیلاڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ،ڈیم میں پانی کی موجودہ 1456.02 فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.313 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ،ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1140.25 فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ1.409 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 640.70 فٹ ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.035 ملین ایکڑ فٹ ہے