دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال

62
water inflow and outflow
water inflow and outflow

اسلام آباد۔17جنوری (اے پی پی):واپڈانے مختلف دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیئے ہیں۔ جمعہ کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 14 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 10 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 14 ہزار 700کیوسک اور اخراج 14 ہزار 700 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 19 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 19 ہزار 300 کیوسک،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 5 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 100 کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 4ہزار 900کیوسک اور اخراج 4 ہزار 900 کیوسک ہے۔

تربیلاڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ،ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1477.63 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.160 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1135.35 فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.181ملین ایکڑ فٹ ہے۔چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 642.00 فٹ ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.063 ملین ایکڑ فٹ ہے۔