دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال

85
water inflow and outflow
water inflow and outflow

اسلام آباد۔23ستمبر (اے پی پی):واپڈا کی جانب سے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کےپیر کوجاری کر دہ اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 83 ہزار 400 کیوسک اور اخراج ۱یک لاکھ 30 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 17 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 17 ہزار 100 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 93 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 93 ہزار 700 کیوسک،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 15 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 45 ہزار کیوسک،دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 22 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 4 ہزار کیوسک ہے۔

تربیلاڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1537.16 فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.035 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1222.05 فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.752 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 644.00 فٹ ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.112 ملین ایکڑ فٹ ہے۔