دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال

69
water inflow and outflow
water inflow and outflow

اسلام آباد۔26ستمبر (اے پی پی):واپڈا کی جانب سے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کے جمعرات کو جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 96 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 95 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 18 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 18 ہزار 600 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 60 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 60 ہزار 100 کیوسک،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 14 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 45 ہزار کیوسک اور دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 28 ہزار کیوسک اور اخراج 3 ہزار 500 کیوسک ہے۔

تربیلاڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1535.88 فٹ ،ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.965 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1219.60 فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.573 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 644.90 فٹ ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.138 ملین ایکڑ فٹ ہے۔