دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال

143
Water situation
Water situation

اسلام آباد۔2مئی (اے پی پی):واپڈا کی جانب سے منگل کو دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے جاری کیئے گئے تازہ اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 32 ہزار 800کیوسک اور اخراج 45 ہزارکیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد34 ہزار200 کیوسک اور اخراج 34ہزار200کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 31ہزار900کیوسک، اخراج 31 ہزار900 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 49 ہزار 800کیوسک اور اخراج 45 ہزارکیوسک اور دریائےچناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد22 ہزار 200کیوسک اور اخراج 13 ہزار700 کیوسک ہے۔

اسی طرح ڈیمز میں تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1439.78 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.776 ملین ایکڑ فٹ ہے جبکہ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1121.75 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.834 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا ہے ہے۔

واپڈا کے مطابق چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 643.00 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.078 ملین ایکڑ فٹ ہے۔