دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال

114
wapda
Water reservoirs

اسلام آباد۔7ستمبر (اے پی پی):واپڈا نے مختلف دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیئے ہیں۔

جمعرات کو جاری کر دہ اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ 21 ہزار700 کیوسک اور اخراج 1 لاکھ 20 ہزار900کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 25 ہزار 300کیوسک اور اخراج 25 ہزار 300 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 1 لاکھ 7 ہزار 800 کیوسک، اخراج1 لاکھ 7 ہزار 800 کیوسک،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 11 ہزار800 کیوسک اور اخراج 18 ہزار کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 38 ہزار 600کیوسک اور اخراج 7 ہزار700 کیوسک ہے۔تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1550.00 فٹ ،ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.809 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1241.75 فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 7.336 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 649.00 فٹ ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.278 ملین ایکڑ فٹ ہے۔