دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال

198
Diamer Bhasha Dam Project

اسلام آباد۔21ستمبر (اے پی پی): واپڈا کی جانب سے ملک کے دریاؤں اور آبی ذخائر میں بدھ کو پانی کی آمد واخراج کے اعدادوشمار کےمطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 87 ہزار900کیوسک اور اخراج 87 ہزار100کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد25ہزار200کیوسک اور اخراج25ہزار 200کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد76ہزارکیوسک، اخراج76ہزارکیوسک،

دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد14ہزارکیوسک اور اخراج 20 ہزارکیوسک اور دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد30ہزار400کیوسک اور اخراج4ہزار کیوسک ہے۔جبکہ تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1398فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1550.00 فٹ،ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.827 ملین ایکڑ فٹ ہے اور منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1192.75 فٹ،

ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 3.893 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،بیراج میں پانی کی موجودہ سطح648.60 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.258 ملین ایکڑ فٹ ہے۔