دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال

113
Water situation
Water situation

اسلام آباد۔16اکتوبر (اے پی پی): واپڈ کی جانب سے جاری ملک کے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کے اعدادوشمار کے مطابق پیر کو دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 39 ہزار300 کیوسک اور اخراج 40 ہزارکیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد9 ہزار700 کیوسک اور اخراج 9 ہزار700کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 16 ہزار300 کیوسک اور اخراج 16 ہزار300 کیوسک اسی طرح دریائےجہلم میں منگلاکے مقام پرپانی کی آمد 8 ہزار100 کیوسک اور اخراج 38 ہزار کیوسک جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 11 ہزار 400کیوسک اور اخراج 3 ہزارکیوسک ریکارڈ ہوا ہے۔

ڈیمز میں تربیلاڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1528.93 فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.628 ملین ایکڑ فٹ ہے اور منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1212.90 فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.186 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

بیراجز میں چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، پانی کی موجودہ سطح 641.90 فٹ ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.056 ملین ایکڑ فٹ ہے۔یہ اعداد و شمار پیر کی صبح چھ بجے کے ہیں ۔