دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال

85
Water situation
Water situation

اسلام آباد۔12فروری (اے پی پی):واپڈانے مختلف دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیئے ہیں۔

پیر کو جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 14 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 35 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد10 ہزار400 کیوسک اور اخراج10 ہزار400 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 15 ہزار800کیوسک اور اخراج 15 ہزار800 کیوسک،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 5 ہزار700 کیوسک اور اخراج35 ہزار کیوسک،دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 5 ہزار800 کیوسک اور اخراج 1 ہزار 500 کیوسک ہے۔

تربیلاڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ،ڈیم میں پانی کی موجودہ 1458.43 فٹ ،ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.397 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1143.40 فٹ ،ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ1.527 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ،بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 641.80 فٹ ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.054 ملین ایکڑ فٹ ہے۔