دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال

82
Water reservoirs
water has been released

اسلام آباد۔7اکتوبر (اے پی پی):واپڈا کی جانب سے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کےپیر کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائےسندھ تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 71 ہزار100کیوسک اور اخرج 65 ہزارکیوسک ہے، دریائے کابل نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 20 ہزار100کیوسک اور اخراج 20 ہزار100 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 50 ہزار 200 کیوسک اور اخرج 50 ہزار 200کیوسک،

دریائے جہلم منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 10ہزار700 کیوسک اور اخراج42 ہزارکیوسک ہے جبکہ دریائے چناب مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 23 ہزار کیوسک اور اخراج 3 ہزار500 کیوسک ہے۔تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ،ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1537.10 فٹ ،ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.032 ملین ایکڑ فٹ ہے ۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ،ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1208.95فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.835 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 645.90 فٹ ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.171 ملین ایکڑ فٹ ہے۔