دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال

83
water inflow and outflow
water inflow and outflow

اسلام آباد۔11نومبر (اے پی پی):واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔ پیر کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد28 ہزار100 کیوسک اور اخراج 55 ہزار کیوسک ہے، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 10 ہزار100 کیوسک اور اخراج 10 ہزار100کیوسک ہے، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 25 ہزار800 کیوسک اور اخراج 25 ہزار800 کیوسک ہے، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 5 ہزار کیوسک اور اخراج 32 ہزار کیوسک ہے جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 9 ہزار 400کیوسک اور اخراج 3 ہزار کیوسک ہے۔

تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ہے ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1516.36 فٹ ہے جبکہ ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 3.947 ملین ایکڑ فٹ ہے ۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ہے ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1175.45 فٹ ہے ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.863 ملین ایکڑ فٹ ہے ۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ ہے ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 644.50 فٹ ہے جبکہ بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.126 ملین ایکڑ فٹ ہے ۔