اسلام آباد۔7دسمبر (اے پی پی):واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیئے۔ ہفتہ کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 19 ہزار 900 کیوسک اور اخرج 43 ہزار کیوسک ہے ، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 11 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 11 ہزار 200 کیوسک ہے، خیرآباد پل پر پانی آمد 19 ہزار کیوسک اور اخرج 19 ہزار کیوسک ہے،
دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 3 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 25 ہزار کیوسک ہے جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 6 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 2 ہزار کیوسک ہے۔ تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1484.92 فٹ ہے جبکہ ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.473 ملین ایکڑ فٹ ہے۔
منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1150.05 فٹ ہے جبکہ ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.703 ملین ایکڑ فٹ ہے ۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ ہے، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 644.00 فٹ ہے جبکہ بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.112 ملین ایکڑ فٹ ہے۔