دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال

132
Water situation
Water situation

اسلام آباد۔17اگست (اے پی پی):واپڈا نے مختلف دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کے اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔

بدھ کو جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 2لاکھ 68ہزار200کیوسک اور اخراج 2لاکھ 39 ہزارکیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد57ہزار300کیوسک اور اخراج57ہزار 300کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد34ہزار400کیوسک اور اخراج 10 ہزارکیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمدایک لاکھ5ہزار500کیوسک اور اخراج 93ہزار کیوسک ہے۔

تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1398فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1548.20فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.723 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1172.90 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.811 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 639.00 فٹ، میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.010 ملین ایکڑ فٹ ہے۔