23.8 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 19, 2025
ہومضلعی خبریںدریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر انتہائی اونچے درجے...

دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے،ترجمان پی ڈی ایم اے

- Advertisement -

لاہور۔18اگست (اے پی پی):ترجمان پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب نے جمعہ کو جاری بیان میں بتایا کہ بھارت کی جانب سے 2 ڈیموں سے پانی چھوڑے جانے کی وجہ سے دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے جس کی وجہ سے تمام اداروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ہیڈ سلیمانکی میں 19 اگست کو انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا امکان ہے جبکہ اسلام ہیڈ میں21اگست سے اونچے درجے کے سیلاب کا امکان ہے، سیلابی صورت حال کا انحصار ہری کے اور فیروز پور میں پانی کے بہا ئوپر ہے، دریائے ستلج سے ملحقہ علاقوں میں عوام کی نقل و حمل محدود کرنے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

- Advertisement -

ڈی جی پی ڈیم اے عمران قریشی نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ سیلاب سے بچا ئوکے لئے ہر تدبیر اختیار کی جائے، پانی کے راستے سے تجاوزات ہٹانے کے لئے انتظامیہ متحرک ہے، دریائوں اور ندی نالوں میں نہانے پر پابندی ہے، انتظامیہ دفعہ 144کا سختی سے نفاذ کرے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=380508

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں