20.5 C
Islamabad
پیر, مئی 5, 2025
ہومعلاقائی خبریںدریائے چترال پرقائم چیئر لفٹ میں پھنسے 3افراد کو بحفاظت نکال لیا...

دریائے چترال پرقائم چیئر لفٹ میں پھنسے 3افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا

- Advertisement -

پشاور۔ 29 اگست (اے پی پی):اپر چترال میں کوراغ کے مقام پر دریائے چترال پر قائم چئیر لفٹ میں پھنسے3افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا ۔ریسکیو1122چترال کے مطابق چئیر لفٹ مین 3 افراد کے پھنسنے کی اطلاع پر ریسکیو1122 ڈیزاسٹر ٹیم موقع پر پہنچ کر پیشہ وارنہ طریقے سے امدادی سرگرمیاں شروع کیں، ریسکیو اہلکار وں نے ٹوٹی ہوئی رسی پر رنگ کی مدد سے ریپیلنگ کرتے ہوئے ڈولی تک پہنچ کر اس کوصحیح کرتے ہوئے رسی سے باندھ دیا ۔

ریسکیو اہلکار واپس ریپیلنگ کرتے ہوئے کنارے پر پہنچا اور ڈولی کو کھینچ کر کنارے پر منتقل کرتمام پھنسے ہوئے افراد کو بحفاظت نکال لیاگیا ۔ریسکیو1122کے مطابق تینوں افراد چیئرلفٹ کے زریعے گہکیر کی جانب سے بونی آ رہے تھےکہ کوراغ کے مقام پر ان کاچیئرلفٹ حادثے کا شکار ہوئ ۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ رسی ٹوٹنے کی وجہ سے پیش ایا،ریسکیو1122 کا آپریشن 45 منٹ تک جاری رہا۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=383907

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں