دریاخان ۔ 29 اپریل (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر محمد اشرف کی خصوصی ہدایات پر نئے تعینات ہونے والے سول ڈیفنس آفیسرحسن عمران خان نے مسافر گاڑیوں میں غیر قانونی طور پر ایل پی جی کی ریفلنگ اور غیر قانونی آئل ایجنسیوں کے خلاف سخت گیر کریک ڈاؤن شروع کردیا،اس ضمن میں سول ڈیفنس آفیسر نے بتایا کہ ضلع میں انسانی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے غیر قانونی کاروباری سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی اختیار کریں گے۔
انہوں نے بتایا کہ تحصیل دریا خان میں 6افراد کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں اور تین آئل ایجنسیوں کو سیل کیا گیا ہے۔سول ڈیفنس آفیسر حسن عمران خان نے مزید کہا کہ غیر قانونی ایل پی جی کی ریفلنگ اور غیر قانونی آئل ایجنسیوں کے خلاف کریک ڈاؤن روزانہ بنیاد پر جاری رہے گا ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=589566