اسلام آباد ۔ 11 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ 10روز میں سٹاک مارکیٹ 7.2 فیصد بڑھ گئی، جنوری 2018کے بعد پہلی بار دس روز کا مسلسل اضافہ ہوا۔ہفتہ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ تیزی کے لحاظ سے پاکستان سٹاک ایکسچینج دنیا کی تیسری بڑی مارکیٹ بن گئی، کل کاروباری حجم 6ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔