دسمبر 2018ءکے دوران سمندری خوراک کی قومی برآمدات میں 1678 میٹرک ٹن کا اضافہ

78
ضروری اشیا کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 9.95 فیصد اور سالانہ بنیادوں پر 41.90 فیصد کا اضافہ

اسلام آباد ۔ 14 فروری (اے پی پی) دسمبر 2018ءکے دوران سمندری خوراک کی قومی برآمدات میں 1678 میٹرک ٹن کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کے اعداد وشمار کے مطابق دسمبر 2018ءکے دوران سمندری غذا کی برآمدات سے 38.86 ملین ڈالر کا قیمتی زرمبادلہ کمایا گیا ہے۔ پی بی ایس کے مطابق دسمبر 2017ءکے دوران 17 ہزار 386 میٹرک ٹن سمندری خوراک برآمد کی گئی تھی جبکہ رواں مالی سال میں دسمبر 2018ءکے دوران برآمدات کا حجم 19 ہزار 64 میٹرک ٹن تک بڑھ گیا۔ اس طرح دسمبر 2017ءکے مقابلہ میں دسمبر 2018ءکے دوران سمندری خوراک کی ملکی برآمدات میں 1678 میٹرک ٹن کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔