دسمبر 2020 کے دوران برطانیہ سے ترسیلات زر کی وصولی میں 42.7 فیصد اضافہ ہوا ہے، سٹیٹ بینک آف پاکستان

63
State Bank of Pakistan
State Bank of Pakistan

اسلام آباد۔12جنوری (اے پی پی):دسمبر 2020 کے دوران برطانیہ سے ترسیلات زر کی وصولی میں 42.7 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں نے دسمبر 2020 کے دوران 326.9 ملین ڈالر کی ترسیلات زر کی ہیں جبکہ دسمبر 2019 کے دوران برطانیہ سے 229 ملین ڈالر کی ترسیلات زر وصول ہوئی تھیں۔ اس طرح دسمبر 2019 کے مقابلہ میں دسمبر 2020 کے دوران برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے 97.9 ملین ڈالر یعنی 42.7 فیصد زیادہ ترسیلات زر کی گئی ہیں۔