اسلام آباد۔6مارچ (اے پی پی):وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے بولان میں دھماکے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن اوچھے ہتھکنڈوں سے سکیورٹی فورسز کے عزم کومتزلزل نہیں کرسکتا،ہمیں اپنی بہادرفوج اورپولیس اہلکاروں پرفخر ہے۔
پیر کو اپنے تعزیتی بیان میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے دھماکے میں سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر اظہارافسوس اور زخمیوں کی جلدصحت یابی کیلئے دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ قوم اور سکیورٹی فورسز نے پہلے بھی دہشتگردی کوشکست دی تھی اب بھی دیں گے،پوری پاکستانی قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح اپنی افواج اورپولیس کیساتھ کھڑی ہے۔