کیف ، نیویارک ۔4جولائی (اے پی پی):یوکرینی صدر ولاودیمیر زیلینسکی اعلان کیا ہے کہ ان کے ملک نے ایک امریکی کمپنی "سویفٹ بیٹ” کے ساتھ معاہدہ کیا ہے جس کے تحت رواں سال لاکھوں ڈرون طیارے تیار کیے جائیں گے۔العربیہ کے مطابق یوکرین صدر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ڈنمارک کے دورے کے دوران لکھاکہ یہ معاہدہ دشمن کے ڈرون اور میزائل تباہ کرنے والے ڈرونز، چار پنکھوں والے جاسوسی ڈرونز اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے حملہ آور ڈرونز کی تیاری پر مشتمل ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ اس سب کی تعداد مزید بڑھے گی۔