دفتر خارجہ کاآرمینیا سے متعلق 1915 کے واقعات کے حوالے سے بعض حکومتوں کے بیانات پر رد عمل کا اظہار

84
Foreign Office Spokesman
Foreign Office Spokesman

اسلام آباد۔25اپریل (اے پی پی):دفتر خارجہ نےآرمینیا سے متعلق 1915 کے واقعات کے حوالے سے بعض حکومتوں کے بیانات پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سمجھتے ہیں کہ یک طرفہ نقطہ نظر اور تاریخی واقعات کی سیاسی درجہ بندی سے اعتماد کو نقصان پہنچ سکتا ہے اور یہ قوموں کے مابین تصادم کا سبب بن سکتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ہم نے آرمینیا سے متعلق 1915 کے واقعات پر بعض حکومتوں کے بیانات کا نوٹس لیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ ہم اس موضوع پر ترکی کی تعمیری طرز عمل سمیت حقائق کا کھوج لگانے کے لئے مشترکہ تاریخی کمیشن کے قیام کی تجویز کو سراہتے ہیں،جو آگے بڑھنے کاواحد راستہ ہے۔