اولان باتر۔ 23 نومبر (اے پی پی) تبتی جلا وطن رہنما دلائی لامہ نے کہا ہے کہ وہ امریکا کے دورے کے دوران نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق منگولیا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آزاد ممالک میں امریکا ایک نمایاں ملک ہے۔ نوبل انعام یافتہ دلائی لامہ کی ٹرمپ سے مجوزہ ملاقات بیجنگ حکومت کے لیے پریشانی کا باعث ہو سکتی ہے کیونکہ چین دلائی لامہ کو ’ایک خطرناک علیحدگی پسند‘ قرار دیتا ہے۔