دنیا بھر میں اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں ادا کرتے ہوئے صحافیوں کا قتل انتہائی قابل مذمت ہے، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

107

اقوام متحدہ ۔ 2 نومبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتیوگوٹریش نے صحافیوں کے عالمی دن کے موقع پرکہا ہے کہ دنیا بھر میں اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں ادا کرتے ہوئے صحافیوں کا قتل انتہائی قابل مذمت ہے اور اسے معمول بننے سے روکنے کےلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک عشرے میں اپنے پیشہ ورانہ فرائض سرانجام دیتے ہوئے 1010 صحافیوں کو قتل کیا گیا جن میں سے 90 فیصد کے قاتلوں کو کیفر کردار تک نہیں پہنچایا جا سکا۔اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق رواں سال اب تک 88 صحافیوں کو قتل کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ اپنے فرائض انجام دیتے ہوئے ہزاروں صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا،انہیں محصور رکھا گیا اور ہراساں کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ صحافی خراج تحسین کے مستحق ہیں جو خطرات کے سائے میں سچ کو سامنے لانے میں کاوشیں کرتے ہیں۔