دنیا بھر میں ایک سال کے دوران کروڑ افراد تپ دق کا شکار ہوئے،ڈبلیو ایچ او

105

جنیوا۔15اکتوبر (اے پی پی):عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ گزشتہ برس دنیا بھر میں ایک کروڑ افراد تپ دق یا ٹی بی کا شکار ہوئے، ان میں سے تقریباً 14 لاکھ موت کے منہ میں چلے گئے۔ اپنی ايک تازہ رپورٹ میں ڈبلیو ایچ او نے خبردار کیا ہے کہ ٹی بی کے خلاف حالیہ برسوں میں قابل قدر اقدامات کے باوجود اب خطرہ ہے کہ کورونا کی وبا ان کوششوں کو نقصان پہنچا سکتی ہے کیونکہ زیادہ تر ممالک اور ماہرین کی توجہ کووڈ 19 پر ہی لگی ہوئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق خدشہ ہے کہ تپ دق کا شکار ہونے والے بہت سے لوگوں کی تشخیص ہی نہ ہو پائے اور نہ ہی انہیں علاج معالجے کی سہولت مل پائے۔